ابنا: جنرل محمد علی جعفری نے شمالی صوبے مازندران میں بسيج کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اسلامی انقلاب، شہدا کی قربانیوں اور عوام اور رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ تدبیروں کی بناپر بھرپور طرح سے ترقی کررہا ہے۔ جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کا دوسرا نام اسلامی اقدار کی توسیع اور پھیلاؤ ہے اور اسلامی بیداری، تسلط پسندانہ اور مادی نظام کے مقابل اسلامی انقلاب کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے نو دی مطابق تیس دسمبر کو عوام کے عظیم جلوسوں میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوہزار نو کے فتنوں سے انقلاب کے لئے خطرے پیدا ہوگئے تھے لیکن ان فتنوں کے بعد اسلامی بیداری کی ترقی نصرت الہی تھی۔
.....
/169